سبد خرید
جمع سبد خرید
0

شہید حفیظ بلوچ عرف حمل بلوچ

نام: شہید حفیظ بلوچ
ولد: داود بلوچ
عرف: حمل بلوچ
علاقہ: میناز، بلیدہ، بلوچستان
تاریخِ شہادت: 23 فروری 2025
مقامِ شہادت: میناز بازار، بلیدہ

شہید حفیظ بلوچ عرف حمل بلوچ بلوچستان کے علاقے بلیدہ میناز کے فرزندِ دلیر تھے۔ وہ ایک پرعزم، مخلص اور باہمت سرمچار کے طور پر جانے جاتے تھے، جنہوں نے اپنی جوانی اپنی قوم اور سرزمین کے لیے وقف کر دی۔

شہید نے 2022 میں بی ایل اے کے پلیٹ فارم سے اپنی قومی جہد کا آغاز کیا۔ تنظیم میں شمولیت کے بعد انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور خلوص اور محنت سے نبھایا۔ وہ بلیدہ، پنجگور اور واشک کے درمیانی علاقے سبزکوہ محاذ پر اپنی خدمات انجام دے چکے تھے، جہاں ان کی بہادری اور مستقل مزاجی نے انہیں ساتھیوں میں نمایاں مقام عطا کیا۔

شہید حفیظ بلوچ ایک مخلص، محنتی اور دیانتدار سرمچار کے طور پر جانے جاتے تھے۔ اپنے ساتھیوں کے لیے وہ ہمہ وقت مددگار، نڈر اور بااعتماد ساتھی تھے۔ ان کے جذبے اور عمل نے ہمیشہ نوجوانوں کو حوصلہ اور رہنمائی دی۔

23 فروری 2025 کو جب وہ بلیدہ کے علاقے میناز بازار میں ایک اہم تنظیمی مشن پر تھے، تو ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے حملے میں شہید کر دیے گئے۔
ان کی شہادت بلوچ سرزمین کے ان تمام فرزندوں کے لیے مشعلِ راہ ہے جو اپنی قوم کے وقار اور آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

بی ایل اے ان کی قومی خدمات، عزم اور قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔