نام: شہید عید محمد بلوچ
ولد: محمد حیات خان
عرف: شکاری
علاقہ: نرمک، قلات، بلوچستان
تاریخِ شہادت: 28 فروری 2025
مقامِ شہادت: کوئٹہ (دورانِ علاج)
شہید عید محمد بلوچ عرف شکاری بلوچستان کے علاقے نرمک قلات کے بہادر اور باصلاحیت سپوت تھے۔ وہ اپنی بہادری، عزم اور قربانی کے لیے اپنے ساتھیوں اور قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
شہید نے اپنی قومی جدوجہد کا آغاز 2013 میں بی ایل اے کے پلیٹ فارم سے کیا۔ وہ طویل عرصے تک مختلف محاذوں پر سرگرم رہے، جہاں انہوں نے اپنی صلاحیت، نظم و ضبط اور ثابت قدمی سے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کا اخلاص، وفاداری اور محنت انہیں اپنے ساتھیوں کے درمیان ایک مثال بناتا تھا۔
30 نومبر 2023 کو شہید عید محمد بلوچ منگچر سے دشمن کے ہاتھوں گرفتار ہوئے، جس کے بعد وہ طویل عرصے تک گمشدہ رہے۔ اس دوران انہیں دو سال تک انسانیت سوز تشدد اور ناقابلِ بیان جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
شدید تشدد اور بدترین قید کے بعد، 8 فروری 2025 کو دشمن نے انہیں نیم مردہ حالت میں کوئٹہ میں چھوڑ دیا۔ زخموں اور اذیتوں کے باوجود ان کا حوصلہ بلند رہا۔ مگر ان کے جسم نے دو سالہ اذیت برداشت نہ کر سکا، اور وہ 28 فروری 2025 کو دورانِ علاج جامِ شہادت نوش کر گئے۔
شہید عید محمد بلوچ عرف شکاری نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اپنی قوم اور وطن کی خدمت کے لیے وقف کیا۔ ان کی قربانی استقامت، صبر اور حوصلے کی ایک لازوال مثال ہے۔
بی ایل اے ان کی قومی جہد، عزم اور قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔