سبد خرید
جمع سبد خرید
0

شہید حافظ ممتاز عرف ملا سیف الله

نام: شہید حافظ ممتاز
عرف: ملا سیف اللہ
ولد: ملا عبدالمجید
علاقہ: ناگ، واشک
تاریخِ شہادت: 20 اگست 2024
مقامِ شہادت: پنجگور، چتکان

شہید حافظ ممتاز عرف ملا سیف اللہ کا تعلق بلوچستان کے علاقے ناگ، واشک سے تھا۔ آپ حافظ القرآن تھے آپ نے 2022 سے تنظیمی ذمہ داریوں کا حصہ بن کر اپنی جہد کا آغاز کیا۔ اس کم عرصے میں آپ نے بولان، واشک اور پنجگور کے مختلف محاذوں پر اپنی بہادری، نظم و ضبط اور قربانی سے ساتھیوں کے دل جیت لیے۔

20 اگست 2024 کو پنجگور کے علاقے چتکان میں ایک سخت جھڑپ کے دوران دشمن نے آپ کے ٹھکانے کو گھیرنے کی کوشش کی۔ مگر حافظ ممتاز نے ہمیشہ کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ رات بھر جاری رہنے والی اس لڑائی میں آپ اور آپ کی ساتھی شہید زاہد جان عرف جنگو نے ثابت کیا کہ جرات، ثابت قدمی اور عزمِ وفا کیا ہوتا ہے۔ آپ نے آخری لمحے تک اپنے ساتھی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور بہادری سے لڑتے ہوئے آپ نے اپنی ساتھی کے ساتھ جام شہادت نوش کیا۔ اس مقابلہ میں آپ اور آپ کی ساتھی نے 11 فوجی ہلاک اور 12 زخمی کیے

شہید حافظ ممتاز کی دلیری، ایمانداری اور کمٹمنٹ اُن نوجوانوں کے لیے مثال ہے جو قربانی اور خدمت کے جذبے پر یقین رکھتے ہیں۔ ساتھی آپ کو ہمیشہ ایک پرعزم، نڈر اور بے لوث سنگت کے طور پر یاد رکھیں گے۔

شہدائے چتکانشہیدانی تاک