نام: شہید عاصم کرد
عرف: نزیر بلوچ
ولد: پناہ خان کرد
علاقہ: سریاب چلتن گلی، کوئٹہ
تاریخِ شہادت: 25 فروری 2024
مقامِ شہادت: کاہان
شہید عاصم کرد عرف نزیر بلوچ کوئٹہ کے علاقے سریاب چلتن گلی سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے 2023 میں قومی خدمات کا آغاز کیا اور قلیل مدت میں اپنی جرات، خلوص اور محنت سے نمایاں مقام حاصل کیا۔
پہاڑی محاذوں — خصوصاً کوہِ ڈنگان، بولان اور کاہان — پر وہ ہمیشہ اپنے حوصلے، نظم و ضبط اور ایثار کے باعث جانے جاتے تھے۔
ان کی شخصیت میں اسنقامت، وقار اور ذمہ داری کا جذبہ نمایاں تھا۔
25 فروری 2024 کو وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ راجی لشکر کی ایک مشن مکمل کرنے کے بعد سفر میں تھے کہ ایک دشمن کے حملے میں جام شہادت نوش کر گئے۔ ان کی قربانی ان تمام نوجوانوں کے لیے ایک پیغام ہے جو خلوص اور استقامت کے ساتھ اپنے نظریے پر قائم رہتے ہیں