نام: شہید مجید بلوچ
عرف: مرتضیٰ کریم
علاقہ: خدابادان، پنجگور، بلوچستان
تاریخِ شہادت: 14 دسمبر 2024
مقامِ شہادت: سبز کوہ، پنجگور
سینئر کمانڈر شہید مجید بلوچ عرف مرتضیٰ کریم بلوچستان کے علاقے خدابادان پنجگور کے ایک بہادر، مدبر اور باکردار رہنما تھے۔
آپ نے 2012 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی اور بولان کے محاذ سے اپنی مسلح جدوجہد کا آغاز کیا۔
ابتدائی دنوں میں ہی آپ نے اپنے نظم، جذبے اور قیادت سے ساتھیوں کا اعتماد حاصل کیا اور جلد ہی تنظیم کے چند اہم اور قیمتی کمانڈروں میں شمار ہونے لگے۔
آپ نے قلات کے شور و پارود کے محاذ سمیت مختلف علاقوں میں کئی کامیاب کارروائیاں سرانجام دیں۔
شہادت سے قبل آپ پنجگور، واشک اور مکران کے متعدد علاقوں میں کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
آپ ایک زیرک منصوبہ ساز، سادہ مزاج، مخلص اور صبر و استقلال کے پیکر تھے جنہوں نے ہمیشہ قوم کے مفاد کو اپنی ذاتی زندگی پر ترجیح دی۔
14 دسمبر 2024 کو سبز کوہ پنجگور میں ایک بڑے فوجی آپریشن کے دوران آپ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نو گھنٹے تک دشمن کے جارحانہ حملے کا دلیری سے مقابلہ کیا اور آخرکار جامِ شہادت نوش کیا۔