سبد خرید
جمع سبد خرید
0

شہید دلجان بلوچ عرف جاوید بلوچ

نام: شہید دلجان بلوچ
عرف: جاوید بلوچ
علاقہ: گرمکان، پنجگور، بلوچستان
تاریخِ شہادت: 14 دسمبر 2024
مقامِ شہادت: سبز کوہ، پنجگور

شہید کمانڈر دلجان بلوچ عرف جاوید بلوچ بلوچستان کے علاقے گرمکان پنجگور کے نڈر، باشعور اور نظریاتی سرمچار تھے۔
آپ نے 2012 میں بلوچ لبریشن آرمی کے پلیٹ فارم سے اپنی مسلح جدوجہد کا آغاز کیا۔
ابتدائی تربیت بولان کے محاذ سے حاصل کرنے کے بعد آپ نے ایک طویل عرصہ شہری سطح پر تنظیمی ذمہ داریاں نبھائیں۔

شہادت سے قبل آپ پنجگور کیمپ میں سینئر کمانڈر شہید مجید بلوچ کے ہمراہ سیکنڈ کمان کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔
آپ نے پنجگور، واشک اور مکران کے مختلف علاقوں میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

آپ نہ صرف ایک بہادر کمانڈر بلکہ ایک تعلیم یافتہ، سیاسی شعور رکھنے والے اور نرم گفتار انسان تھے۔
آپ کی مخلصی، قابلیت اور بلند کردار نے آپ کو ساتھیوں میں عزت اور محبت کا مقام عطا کیا۔
14 دسمبر 2024 کو سبز کوہ پنجگور میں لڑائی کے دوران آپ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا۔

شہدائے پنجگورشہیدانی تاک