سبد خرید
جمع سبد خرید
0

شہید زاکر جان بلوچ عرف لکمیر بلوچ

نام: شہید زاکر جان بلوچ
عرف: لکمیر بلوچ
علاقہ: پسنی، بلوچستان
تاریخِ شہادت: 14 دسمبر 2024
مقامِ شہادت: سبز کوہ، پنجگور

شہید سرمچار زاکر جان بلوچ عرف لکمیر بلوچ کا تعلق ساحلی شہر پسنی سے تھا۔
آپ نے اپنی قومی جدوجہد کا آغاز شہادت سے تقریباً ایک سال قبل بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت سے کیا۔
کم عرصے میں ہی آپ نے اپنی انتھک محنت، مخلصی اور دلیری سے خود کو ایک بااعتماد اور نڈر سرمچار کے طور پر منوایا۔

پنجگور کے محاذ پر آپ نے بہادری اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔
مشکل ترین حالات میں بھی آپ کا حوصلہ بلند رہا اور آپ نے اپنی جوانی وطن اور نظریے کے نام وقف کی۔

14 دسمبر 2024 کو سبز کوہ پنجگور میں ہونے والی جھڑپ کے دوران آپ نے اپنے سینئر ساتھیوں کے ہمراہ دلیری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

شہدائے پنجگورشہیدانی تاک