سبد خرید
جمع سبد خرید
0

شہید محمد گل مری عرف وحید بلوچ

36
1 آبان 1404

نام: شہید محمد گل مری
عرف: وحید بلوچ
علاقہ: چمالنگ برگ، بلوچستان
تاریخِ شہادت: 12 ستمبر 2024
مقامِ شہادت: علی خان تل، ہرنائی

شہید محمد گل مری عرف وحید بلوچ کا تعلق بلوچستان کے تاریخی اور غیرت مند علاقے چمالنگ برگ سے تھا۔ وہ ایک ایسے باہمت اور بہادر خاندان کے فرد تھے جنہوں نے نسل در نسل قربانیوں اور استقامت کی مثالیں قائم کیں۔ ان کے خاندان کے کئی افراد، جن میں شہید فداہی درویش مری، شہید چاکر بولانی، اور شہید گل حمد شامل ہیں، اس جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے تھے۔

شہید محمد گل مری کا خاندان گزشتہ دو دہائیوں سے ظلم و جبر اور جلاوطنی کے کڑے حالات سے گزر رہا تھا، مگر اس سب کے باوجود ان کے حوصلے پست نہ ہوئے۔ شہید نے اپنے عزم و ہمت کے ساتھ اپنی سرزمین، اپنے نظریے اور اپنی قوم کے لیے بھرپور جذبے کے ساتھ کردار ادا کیا۔

گزشتہ تین سالوں سے وہ مختلف محاذوں پر سرگرم رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ ان کی بہادری، خلوص، اور استقامت ان کے ساتھیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وہ ہمیشہ ایک نڈر، وفادار، اور بلند حوصلہ سرمچار کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

12 ستمبر 2024 کی رات ہرنائی کے علاقے علی خان تل میں دشمن کی فضائی بمباری کے دوران، شہید محمد گل مری اپنے پانچ بہادر ساتھیوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔
شہادت کے بعد بھی ان کا نام عزت، قربانی اور عزم کی علامت کے طور پر زندہ ہے۔

ہم شہید محمد گل مری اور ان کے ساتھیوں کی جہد، قربانی، اور اخلاص کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔