نام: شہید تاج محمد چلغھری مری
عرف: بابل
علاقہ: پل کوڈی، بولان، بلوچستان
تاریخِ شہادت: 12 ستمبر 2024
مقامِ شہادت: علی خان تل، ہرنائی
شہید تاج محمد چلغھری مری عرف بابل بلوچستان کے علاقے بولان پل کوڈی سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ ایک شجاع، مخلص اور ایمان دار سرمچار کے طور پر جانے جاتے تھے۔
گزشتہ تین سالوں سے شہید بولان کے محاذ پر سرگرم تھے اور اپنی بہادری، نظم و ضبط اور ثابت قدمی سے ساتھیوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ سخت ترین حالات میں بھی ان کا حوصلہ بلند رہتا، اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو عزم و ایمانداری سے نبھاتے رہے۔
شہید تاج محمد کا تعلق ایک ایسے غیور خانوادے سے تھا جس نے قربانیوں کی طویل داستان رقم کی ہے۔ ان کے بھائی شہید کمانڈر نادر مری المعروف گونڈو اور شہید لال محمد چلغھری سمیت ان کے خاندان کے نو افراد سرزمینِ بلوچستان کے لیے شہید ہو چکے ہیں۔ یہ گھر قربانی، وفاداری اور استقامت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
12 ستمبر 2024 کی فضائی بمباری میں جامِ شہادت نوش کرنے والے شہید تاج محمد بلاشبہ ایک باہمت اور نڈر سپوت تھے جن کا نام ہمیشہ عزت و افتخار کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔