نام: شہید غلام قادر مری
عرف: انجیر بلوچ
علاقہ: نساو جبھر، بلوچستان
تاریخِ شہادت: 12 ستمبر 2024
مقامِ شہادت: علی خان تل، ہرنائی
شہید غلام قادر مری عرف انجیر بلوچ کا تعلق بلوچستان کے علاقے نساو جبھر سے تھا۔ وہ ایک ایسے باعزم، مخلص اور نڈر سرمچار تھے جنہوں نے اپنی قوم کی خدمت اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔
شہید نے 2014 میں اپنی قومی ذمہ داریوں کا آغاز کیا اور سات سال تک کاہان، بمبور اور اردگرد کے علاقوں میں اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔ اپنی غیر معمولی صلاحیت، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر وہ اپنے ساتھیوں کے لیے ایک مثال بن گئے۔ گزشتہ تین سالوں سے شہید بولان کے محاذ پر فرائض انجام دے رہے تھے، جہاں وہ اپنی بہادری اور قیادت کے باعث محاذ کے اہم کمانڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔
شہادت کے دن، ہرنائی کے علی خان تل کے مقام پر وہ اپنے ساتھی سرمچاروں کے ساتھ گشت کے دوران دشمن کی فضائی بمباری کا نشانہ بنے اور اپنے پانچ ساتھیوں سمیت جامِ شہادت نوش کیا۔
شہید غلام قادر مری کا تعلق ایک ایسے غیور اور وفا شعار خاندان سے تھا جس نے بلوچ قومی تحریک کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔ ان کے تین بھائی — شہید ناڈی جمیل مری، شہید کووڈا شادی خان مری، اور شہید صعبت خان مری — بھی اپنی قوم اور سرزمین کے لیے قربانیاں پیش کرچکے تھے۔
یوں غلام قادر مری کے خاندان نے نسل در نسل قربانی اور استقامت کی روشن مثال قائم کی۔
تنظیم نے شہید غلام قادر مری کی صلاحیت، وفاداری، اور دس سالہ بے لوث جدوجہد کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ وہ اپنے ساتھیوں کے دلوں میں بہادری، خلوص اور قربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
ہم شہید غلام قادر مری اور ان کے ساتھیوں کو
سلامے عقیدت پیش کرتے ہیں۔