سبد خرید
جمع سبد خرید
0

شہید شفو سمالانی عرف تادین بلوچ

15
1 آبان 1404

نام: شہید شفو سمالانی
عرف: تادین بلوچ
علاقہ: بولان غربو، بلوچستان
تاریخِ شہادت: 12 ستمبر 2024
مقامِ شہادت: علی خان تل، ہرنائی

شہید شفو سمالانی عرف تادین بلوچ بلوچستان کے علاقے بولان غربو سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ ایک بہادر، مخلص اور باہمت نوجوان تھے جنہوں نے اپنی جوانی قوم اور سرزمین کے نام وقف کر دی۔

شہید نے 2016 میں بی ایل اے کے پلیٹ فارم سے اپنی جہد کا آغاز کیا۔ آٹھ سال کے عرصے میں وہ مختلف محاذوں پر سرگرم رہے، جہاں انہوں نے انتھک محنت، خلوص اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ ان کی بہادری، نظم و ضبط اور قومی ذمہ داری کے احساس نے انہیں اپنے ساتھیوں میں ممتاز مقام عطا کیا۔

شہید شفو سمالانی ایک مخلص، جفاکش اور ذمہ دار سرمچار کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ مشکل ترین حالات میں بھی اپنے عزم پر قائم رہے اور کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ اپنے ساتھیوں کے درمیان وہ نہ صرف ایک بااعتماد ساتھی بلکہ ایک رہنما کی حیثیت رکھتے تھے۔

12 ستمبر 2024 کی رات ہرنائی کے علی خان تل میں دشمن کی فضائی بمباری کے دوران، شہید شفو سمالانی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گشت پر تھے، جب وہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

شہید شفو سمالانی کی قربانی بہادری، استقامت اور قومی جذبے کی روشن مثال ہے۔ وہ اپنے ساتھیوں اور آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے، عزم، اور خلوص کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

تنظیم اور ان کے رفقاء شہید شفو سمالانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے لہو پر عہد کرتے ہیں کہ ان کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، اور ان کی قربانی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے

شہدائے ہرناہی