نام: شہید صمد خان چلغھری مری
عرف: دوستین بلوچ
علاقہ: بولان غربو، بلوچستان
تاریخِ شہادت: 12 ستمبر 2024
مقامِ شہادت: علی خان تل، ہرنائی
شہید صمد خان چلغھری مری عرف دوستین بلوچ بلوچستان کے علاقے بولان غربو سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ ایک بہادر، مخلص اور ذمہ دار نوجوان تھے جنہوں نے قلیل عرصے میں اپنی بہادری اور ثابت قدمی سے اپنے ساتھیوں کا دل جیت لیا۔
آپ نے اپنی شہادت سے ڈیڑھ سال قبل بی ایل اے کے پلیٹ فارم سے قومی خدمات کا آغاز کیا اور جلد ہی اپنی انتھک محنت، خلوص اور جذبے سے اپنی شناخت قائم کی۔ ان کے ساتھی انہیں ہمیشہ ایک وفادار، دیانتدار اور نڈر سرمچار کے طور پر یاد کرتے ہیں۔
12 ستمبر 2024 کو ہرنائی کے علی خان تل میں فضائی بمباری کے دوران، وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گشت پر تھے جب وہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔
شہید صمد خان کی قربانی ایمان، استقامت اور فرض شناسی کی روشن مثال ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔